You are currently viewing کلونجی سے متعلق کچھ اہم باتیں

کلونجی سے متعلق کچھ اہم باتیں



Nigella sativa or Black Cumin or Kalonji in Urdu


کلونجی کے متعلق حدیث میں مذکور ہے کہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری سے شفاء ہے۔ لیکن چونکہ شرعی علوم کے علاوہ شعبوں بشمول طب کےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہرین سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے اس لئے علاج کے سلسلے میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔
طب یونانی کے ماہرین کے مطابق کلونجی میں کئی فوائد ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں۔ زکام میں مفید ہے۔ سانس کی تنگی کو روکتی ہے بلغمی بخاروں کو دور کرتی ہے۔
تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ SARS نامی بیماری کا سبب کرونا وائرس CoV اور کئی دیگر کئی وائرل انفیکشن سے حفاظت کے لئے کلونجی مفید ہے۔ غالب گمان ہے کہ موجودہ کرونا وائرس SARS-CoV-2 سے حفاظت میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔ اس پر تحقیقات ہونا باقی ہیں۔
کلونجی کے بیج کی مقدار خوراک 1 سے 2 گرام ہے۔ سفوف کرکے پانی سے استعمال کی جاسکتی ہے۔ کلونجی کا تیل 1سے 2 ملی لیٹر پانی یا شہد کے ہمراہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
طب یونانی کے مطابق کلونجی گرم مزاج دوا ہے اس لئے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کوئی بیمار شخص استعمال کرنا چاہے تو طبیب کے مشورے سے کرے۔

ایک غلط فہمی یہ پھیل رہی ہے کہ Hydroxychloroquine  نامی دوا کلونجی میں موجود Thymoquinone سے ماخوذ ہے۔ یہ بات غلط ہے۔ دونوں molecules الگ الگ قسم کے ہیں۔


Leave a Reply